کربلا جیسی عالم کی تاریخ میں
دکھ بھری داستاں کوی ہے ہی نہیں
دین پر جو مٹے ان شہیدوں میں بھی
مثل اکبر جواں کوی نہیں ہی نہیں
ماہ رمضان میں دادا نے دی تھی اذاں
صبحِ عاشور پوتے نے بھی دی اذاں
گونجی کوفے میں وہ گونجی کربلا میں یہ
دونوں جیسی اذاں کوی کوی ہے ہی نہیں
کربلا جیسی عالم۔۔۔
چاند لیلیٰ کا جس وقت رن کو چلا
حکمِ سرور سے مُڑ مُڑ کے دیکھا کیا
حکم سرور سے آتی تھی اس دم صدا
مثل اکبر جواں کوی ہے ہی نہیں
کربلا جیسی عالم۔۔۔
مانگا اکبر نے پانی تو شبیر نے
لے لی سوکھی زبان منہ میں فرزند کی
اس نے واپس زبان کھینچی کہتے ہوئے
ایسی سوکھی زبان کوئی ہے ہی نہیں
کربلا جیسی عالم۔۔۔
ان کو ہمشکل احمد تھے سب مانتے
پھر بھی برسای تیغیں یہ کہتے ہوئے
دیکھو سارے گھرانے میں شبیر کے
ایسا کڑیل جواں کوی ہے ہی نہیں
کربلا جیسی عالم۔۔۔
پہنچے شبیر فرزند کی لاش پر
کھینچی سینے سے برچھی تو نکلا جگر
مر گیا ایڑیوں کو رگڑ کے پسر
ایسا سخت امتحاں کوئی ہے ہی نہیں
کربلا جیسی عالم۔۔۔
آی خیمے میں لاش شبیہ نبی
دل پہ لیلیٰ کے آفت کی برچھی لگی
پھر بھی سجدے میں اللہ کی جھگ گیء
ام لیلیٰ سی ماں کوی ہے ہی نہیں
کربلا جیسی عالم۔۔۔