Kanz e Aza

کربلا سے جو کبھی

A noha written by Shaheed. Lyrics in Urdu.

کربلا سے جو کبھی ہو کے ہوا آتی ہے

کسی معصوم کی ہچکی کی صدا آتی ہے


ماں سمجھتی ہے دلہن لاؤں گی آیا ہے شباب

شہ سمجھتے ہیں کہ اکبر کی قضا آتی ہے

کربلا سے جو کبھی۔۔۔


دھڑکتا نہ ہو مرقد میں کہیں قلب رباب

علی اصغر علی اصغر کی صدا آتی ہے

کربلا سے جو کبھی۔۔۔


کون سوتا ہے کنارے تیرے اے نہر فرات

تیری مٹی سے ابھی بوے وفا آتی ہے

کربلا سے جو کبھی۔۔۔


کوئی بیمار نہ پڑھتا ہو تہجد کی نماز

رات کو بیڑیوں کی کیوں یہ صدا آتی ہے

کربلا سے جو کبھی۔۔۔


جب کبھی زیادہ میں بیمار جو ہوتا ہوں سعید

خود بخود میرے لےء خاک شفا آتی ہے

کربلا سے جو کبھی۔۔۔