کربلا جانے والوں
جانے والوں در عباس پہ جب تم جانا
یہ عریضہ میرے مولا کو سنا کر آنا
سب سے پہلے انہیں کہنا میری جانب سے سلام
پھر یہ کہنا کہ تڑپتا ہے وطن میں وہ غلام
کچھ نہیں لانا فقط اذن زیارت لانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
کہنا ہاشم کے قمر سے یہ کرے اور کرم
دیکھنا ہے مجھے روضوں کے بدلتے پرچم
اس برس ماہ عزا مجھکو وہی دکھلانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
کہنا حضرت سے وسائل کو کشادہ کر دے
میرا اس سال زرا رزق ذیادہ کر دے
بیٹیوں بیٹوں کو ہمراہ مجھے ہے لانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
کربلا پیسوں سے جاتے نہیں مجھکو ہے خبر
تم بلاتے ہو تو مل جاتا ہے خود زادے سفر
لکھا ہو آنا تو لگتا نہیں ایک بھی آنا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
چھوٹے حضرت سے یہ کہنا کہ ہے عاشور قریب
یہ بھی کہنا کہ کیا اس سال بھی تڑپے گا غریب
خوں کا دینا ہے واں آ کے مجھے نظرانہ
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
ان سے کہنا نہیں مانگوں گا میں آزایش و چین
نیند جب آے گی سو جاؤں گا بین الحرمین
کفس کو تکیہ بنا کر ہے مجھے سو جانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
اربعیں کی جو بنانے لگے فہرست آقا
نام میرا بھی سکینہ کی تصدق لکھنا
مجھکو بھی کربلا پیدل ہے نجف سے جانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
میں اگر شام گیا پہلے تو بولوں گا یہی
آپ کے عمو نے بھیجا ہے سکینہ پانی
تم ابا الفضل کے سرداب کا پانی لانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
کیسے زندہ رہی بن آپ کے اصغر کی بہن
مر گیء پر نہ کھلی بچی کی گردن سے رسن
پرسہ معصوم سکینہ کا ہے دینے آنا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔
میر سجاد کو نوحے کا صلہ یہ دینا
اس برس کربوبلا آے گا جب وہ مولا
آپ نزرانے کے بدلے میں نظر آجانا
یہ عریضہ میرے مولا۔۔۔