Kanz e Aza

کدھر گےء عمو

A noha written by Fidwi Naqvi. Lyrics in Urdu.

سکینہ روتی ہے ہاے کدھر گےء عمو


حسین خیمے میں مشک و علم لاے ہیں

مگر ترای پہ سقہ کو چھوڑ آئے ہیں

نہ جانے کیسی وصیت وہ کر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


خود اپنے ہاتھوں سے پرچم میں مشک باندھی تھی

وہی جگای تھی امید پیاسے بچوں کی

کہاں دعاؤں کا لے کر اثر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


کمر کو ہاتھوں سے تھامے ہوئے ہے کیوں بابا

چھدی ہے مشک علم خوں میں ہے کیوں ڈوبا

یہ کیا ہوا کہاں بے سفر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


یہ کیسے آے ہیں آنسوں پھپھی کی آنکھوں میں

ابھی تو آس تھی تشنہ لبی کی آنکھوں میں

ابھر بھی دیکھتی ہے کبھی ادھر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


کہیں وہ چاند سا چہرہ نظر نہیں آتا

نگاہیں پیاسی ہے سقہ نظر نہیں آتا

اداس ہے کہاں رشک کمر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


یہ پوچھتی ہے خیالوں میں کھوی کھوی سی

ہے بی بیوں کے سروں پر رداییں تو باقی

مگر یہ کس لئے چہرے اتر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


شہید ہوتے تو خیمے میں لاتے شہ لاشہ

ہر ایک شہید کی میت کو لاے ہیں بابا

کسی سے پوچھے تو کیسے کے مر گئے عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔


سکینہ بی بی کی حالت عجیب ہے فدوی

یہ سوچتی ہے وہ عرفان پیاس کی ماری

کہ کیسے ٹوٹ کے کوزے بکھر گےء عمو

سکینہ روتی ہے ہاے۔۔۔