دن یہ قسمت نے تم کو دکھایا ہے آج
آنسوؤں سے یہ دامن بھگونے چلو
جن کے غربت پہ روتے رہے عمر بھر
ان کے روضے پہ اب ان کو رونے چلو
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ بی بی نے بلایا ہے
چلو شام چلیں
پرسہ ان کو آنسوؤں سے دیں گے ان کے بھائی کا
شام غربت کے اندھیروں کا کبھی تنہائی کا
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
پرسہ دیں گے بے سروں کا ماتم زنجیر سے
پرسہ داری کا یہ موقع مل گیا تقدیر سے
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
فیصلہ ہے اپنے حق میں کاتب تقدیر کا
بی بی کے روضے پہ چہلم ہم کریں شبیر کا
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
جن کو وہ بی بی نہ روی گردش آلام میں
ماتم عون و محمد برپا کرنے شام میں
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
تیس گھنٹوں میں جہاں سے گزری آل مصطفیٰ
پرسہ دینا دیکھ کر منظر اسی بازار کا
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
خطبہ زینب نے دیا تھا جس جگہ پر مومنوں
دیکھنے اپنی نگاہوں سے اسی دربار کو
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
روتے روتے جان دے دی تھی سکینہ نے جہاں
زخم دل بھر جاے ماں کا ایسے رونا تم وہاں
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
اس طرح بے چادری کا بی بی سے باٹیں گی غم
شام جا کر عورتوں کو چادریں بانٹیں گے ہم
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔
جانے کب میرا بلاوا ہوگا مظہر عابدی
جب میرے کانوں میں گونجے گی صدا فرحان کی
چلو شام چلیں
پرسہ داروں آؤ۔۔۔