چراغ چہرہ اکبر نہ گھل ہو یہ دعا ہے
لہو آنکھوں سے لیلہ کی مسلسل بہہ رہا ہے
بظاہر زخم تو ہے سینہ اکبر میں لیکن
حقیقت میں وہ نیزہ سینہ شہہ میں گڑا ہے
---چراغ چہرہ اکبر
سلام اکبر کا لایا شہہ کے بالوں میں سفیدی
گاہے بناہے آنکھوں میں اندھیرے چھا گئے ہیں
---چراغ چہرہ اکبر
الٹ کر آستین یاعلی کہتا ہے سرور
کہ برچھی کھینچا قلب پسر سے معجزہ ہے
---چراغ چہرہ اکبر
پھوپھی نہ آجائے نہ مقتل میں شاہ دین کے پیچھے
سخت اکبر کے لئے یہ مرحلہ ہے
---چراغ چہرہ اکبر
رچے جو شادی اکبر کی تو مجھ کو یاد رکھنا
مدینے سے کسی بیمار نے خط میں لکھا ہے
---چراغ چہرہ اکبر
علی اکبر کی شہید آخری رخصت کا منظر
بھرے گھر سے جنازہ جیسے کوئی جا رہا ہے
---چراغ چہرہ اکبر