Kanz e Aza

پیارے نبی کا

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

پیارے نبی کا پیارا نواسہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

جو تھا مدینے کا شہزادہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا


منظر منظر سناٹا ہے

خیمہ خیمہ گریہ ہے

کل تک جو قریہ چنا تھا

آج وہ قریہ ویراں ہے

کعبے کی جاں یثرب کا اجالا

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


آنکھیں ہوی جاتی ہے سمندر

چین نہ آے صغرا کو

جانے والے کب آئیں گے

کون بتائے صغرا کو

کیا کرے دکھیا جھولے والا

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


رستوں سر پر خاک اڑاؤ

اے دیواروں بین کرو

کہہ دو وطن والوں سے کہ آؤ

چھاتی پیٹو آہ بھرو

سبط پیمبر دلبر زہرا

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


مانگو دعا تیروں میں نہ الجھے

مشک سکینہ دریا پر

بے بازو خوں میں نہ نہاے

چاند سا لاشہ دریا پر

ام بنیں کی آنکھوں کا تارہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


صغرا کے الفاظ ہے آب میں

خود سے لپٹ کر روونگی

راتیں جاگ کے کاٹوں گی

تربت میں ہی جا کر سوونگی

کس سے بتاؤں کیوں میرا کنبہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


یہ جو دیا نکلا ہے سفر پر

آندھی سے محفوظ رہے

یا رب یہ قرآن سا سینہ

برچھی سے محفوظ رہے

پیغمبر کی صورت والا

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


موت گلے لگ جائے گی

مجھ بیمار سے صیحت پانے تک

یعنی میں بھی زندہ ہوں

اس خاک کے خوں ہو جانے تک

کنبہ میرا ایک زندہ جنازہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


بال پریشاں ہو نہ خدا یہ

پھول کہیں ویرانوں میں

پڑھنے نہ پائے پاؤں میں چھالے

نیل نہ آے شانوں میں

آیت آیت کوی گھرانہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔


اہل مدینہ روے نہ روے

اپنے بچھڑنے والے کو

نیر و عامر سارا زمانہ

روے گا اب اس کنبے کو

وہ اپنے ہر درد کا قصہ

چھوڑ کے گھر پردیس چلا

پیارے نبی کا۔۔۔