شام غربت
ہے ام المصایب لقب آپ کا
تو میں بنت مظلوم کربوبلا
طمانچے لگے میرا دامن جلا
مگر دل کو غم ہے تو اس بات کا
کیء روز سے آپ سوی نہیں
کہ بابا کو جی بھر کے روی نہیں
سکینہ یہ کہتی رہی رات بھر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
زرا دیر غازی مجھے مان کر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
بتاتے تھے دادی کی باتیں مجھے
سلاتے تھے بابا بڑے پیار سے
مگر چند لمحوں کے اس وقت نے
مجھ رن میں اتنے طمانچے لگے
کہ اب شامیوں کا نہیں کوی ڈر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
سکینہ یہ کہتی۔۔۔
نجف کی طرف دیکھیےء تو زرا
یہ ٹاپوں کی آتی ہے کیسی صدا
بھلا کس طرح سامنے جاینگی
پھپھی آپ کی چھن گیء ہے ردا
وہ دیکھے کوئی آ رہا ہے ادھر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
سکینہ یہ کہتی۔۔۔
کوی تیر چھپ کر چلا دے کہیں
پھپھی ظالموں کا بھروسہ نہیں
قسم کھا کے کہتی ہوں بے شیر کی
میں گردن پہ روکوں گی تیر لعیں
کہ اب آ گیا ہے مجھے یہ ہنر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
سکینہ یہ کہتی۔۔۔
میں کرتی ہوں پہرے کی ضد اس لئے
سناں پر شہیدوں کے سر ہیں رکھے
زرا دیر تو دور سے ہی صحیح
نظر آ ہی جاییں گے بابا مجھے
نگاہوں سے چوموں گی بابا کا سر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
سکینہ یہ کہتی۔۔۔
یہ اکبر گزارش تھی معصوم کی
میری کمسنی کو نہ دیکھے پھپھی
ابھی اپنے بھائی کو رو لیجیےء
ہمیں کل سے مہلت نہ دیں گے شقی
قریب آنے والا ہے وقتِ سحر
پھپھی مجھ سے پہرہ بدل لیجیےء
سکینہ یہ کہتی۔۔۔