Kanz e Aza

ویرانی

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

ویرانی


زینب کو اور رلاے

ویران گھروں کی ویرانی


چالیس گھروں میں جا جا کر

کس کس کا سوگ مناے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


اک آنگن میں ام سلمہ

صغرا کے آنسوں پونچے

دل پر اپنے پتھر رکھ کر

بی بی سے آ کر بولے

صغرا اٹھ جا ان راستوں سے

اب کوئی نہیں جو آے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


اک آنگن میں اصغر کے لئے

جلتی ہے دھوپ میں دکھیا

گھر بھر کی نظر ہے سورج پر

کب وقت غروب کا ہوگا

اور مادر کو یہ فکر ہے کے

یہ سورج ڈوب نہ جاے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


اک آنگن میں بیمار پسر

آنکھوں سے خوں بہاے

بازاروں کا ہر ایک منظر

اشکوں میں ڈھلتا جاے

سجاد بہت صابر ہے مگر

اب کتنا صبر دکھاے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


اک آنگن میں فضہ بیٹھی

ہر لمحہ یہ ہی سوچے

جا کر زہرا کی تربت پر

کیا بات کنیز یہ بولے

کیسے زینب دربار گیء

کیا زہرا کو بتلاے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


اک آنگن میں بیٹھی ہے ماں

یاسین کا سورہ کھولے

وہ ذکر نبی کے لفظوں میں

ہمشکل نبی کو ڈھونڈے

روضے پہ نبی کے آ جاے

جب یاد اکبر کی آے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


اک آنگن میں عبداللہ اور

زینب بیٹھی ہے تنہا

وہ عون و محمد کے غم میں

اک دوسرے کو ہر حملے پر

دے داد پدر ہر حملے پر

جب مادر جنگ سناے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔


کل تک اکبر اک زہرا تھی

جو بین کیا کرتی تھی

بابا کی جدائی کے غم میں

وہ آہیں بھرا کرتی تھی

اور آج بنی ہاشم کے مکاں

سب بیت الحزن ہے ہاے

ویرانی

زینب کو اور رلاے۔۔۔