Kanz e Aza

وہ شام کی مصیبت

A noha written by Sabina Jafri. Lyrics in Urdu.

وہ شام کی مصیبت زینب کے دل سے پوچھو

دربار کی وہ آفت زینب کے دل سے پوچھو


درباریوں کا مجمع زینب کے دل سے پوچھو

چادر کا چھین جانا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


مشکل کشا کی بیٹی رسی میں باندھی جائے

وہ بازوؤں کا دکھنا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


بچوں کا بلبلانا پیاسوں کا وہ تڑپنا

بھای کا یاد آنا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


بچی وہ سہمی سہمی اور ہاے وہ یتیمی

اس پر طمانچے کھانا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


پاؤں میں جس کے چھالے وہ طوق کو سنبھالے

عابد کا ہاے گرنا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


دربار کی مصیبت بازار کی اذیت

زنداں میں قید رہنا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


وہ رات کا اندھیرا بچی کو یاد کرکے

بانو کا وہ تڑپنا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


بھای کی وہ وصیت اماں کی آہ و زاری

بابا کا یاد آنا زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔


بے وارثی کا عالم وہ سر کے گرد ماتم

بچی کی وہ شہادت زینب کے دل سے پوچھو

وہ شام کی مصیبت۔۔۔