Kanz e Aza

نہ کر قبول مدینے

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

مت کر ہمیں قبول اے نانا کے مدینے


مدینہ آ گیا جب سے صدا اُبھرنے لگی

یہ پُشتِ ناقہ سے کلثوم بین کرنے لگی

لُٹا کے آئے ہیں زہرا کے ہم گھرانے کو

نہ کر قبول مدینے ہمارے آنے کو


بتائیں کیسے جوہم پر گزرگیا محشر

سرِ حسین تڑپتا تھا نوکِ نیزہ پر

ہر ایک شہر میں مارے گئے ہمیں پتھر

ہمارے چہروں کی جانب تھی شامیوں کی نظر

نہ ہاتھ بھی تھے یہ آزاد منہ چھپانے کو

نہ کر قبول۔۔۔


بچھڑ کے اپنی بہن سے دوبارہ مل نہ سکی

وہ دل میں لے گئی حسرت مدینے آنے کی

مصیبتوںکے اندھیروں میں چل بسی بچی

ہمیں رہائی ملی وہ ہے آج بھی قیدی

بسا لیا ہے سکینہ نے قید خانے کو

نہ کر قبول۔۔۔


مدینہ لٹ گئی سرکار تیرے والی کی

میرے حسین کے سوکھے گلے پہ تیغ چلی

بچا نہ عابدِ بیمار کے سوا کوئی

ہماری گودیاں پردیس میں ہوئیں خالی

قدم اُٹھائے نہیں جاتے گھر میں آنے کو

نہ کر قبول۔۔۔


گلی گلی میں پھرایا گیا غریبوں کو

قد م قدم پہ رولایا گیا غریبوں کو

بچھاکہ کانٹے چلایا گیا غریبوں کو

تماش بینوں میں لایاگیا غریبوں کو

ثواب سمجھا گیا ہے ہمیں ستانے کو

نہ کر قبول۔۔۔


طرح طرح سے ستمگار ہمیں سزا دیتے

وہ تازیانوں کے بیمار کو دوا دیتے

اُٹھا کے سائے سے وہ دھوپ میں بٹھادیتے

غریب زہرا کا پرسہ بھلا وہ دیتے

نہ آیا کوئی ردا بھی ہمیں اُڑھانے کو

نہ کر قبول۔۔۔


نہ لکھ سکے گا تکلم سمائ وہ تیرا قلم

تھے گرد اہلِ مدینہ عجیب تھا عا لم

یہ کہہ کہ ناقے سے اُترے سیاہ پوش اہلِ حرم

یہاں پہ چین سے ہوگا حسین کا ماتم

ترس گئے تھے ہم اشکِ عزائ بہانے کو

نہ کر قبول۔۔۔