نکلا ہے جنازہ کوئی اللّٰہ کے گھر سے
افلاک میں اک شور ہے ماتم کے اثر سے
افسوس کہ مسجد میں نمازی گیا مارا
کچھ کم نہیں یہ حشر قیامت کے اثر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
شبیر کو یاد آ گیء خود اپنی سکینہ
زینب کو ہٹایا گیا جب لاش پدر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
عباس زرا زینبِ مضطر سے خبر دار
فریاد میں ہٹ جاے نہ چادر کہیں سر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
یاد آ گیا زینب کو وہ پہلوے شکستہ
رومال ہٹایا گیا بابا کے جو سر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
زینب سے یہ کہدو کہ وہ دل کھول کے روے
شبیر کی ہمشیر ہے رونے کو ترسے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
ہاں بھول نہ جانا انہیں کوفے کے مکینوں
گزریں گی یہ شہزادیاں اس راہ گزر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
اصحاب بھی سن پاے نہ جس بی بی کی آہٹ
سر ننگے وہی گزرے گی اس راہ گزر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔