Kanz e Aza

نانا میں جا رہا

A noha. Lyrics in Urdu.

نانا میں جا رہا ہوں


کٹا کے سر دیں کو بچانے

میں جا رہا ہوں


کٹیں گے بازو بھی با‌ وفا کے

چنوں گا ابنِ حسن کے ٹکڑے

جواں بیٹے کی لاش اٹھانے

میں جا رہا ہوں

نانا میں جا رہا ہوں۔۔۔


نماز تجھکو کرے گی سجدہ

میں ایسا سجدہ اعدا کروں گا

لہو سے خاک شفا بنانے

میں جا رہا ہوں

نانا میں جا رہا ہوں۔۔۔


یزید مجھ سے یہ پوچھتا ہے

بتا انا من حسین کیا ہے

اسی کو یہ سلسلہ بتانے

میں جا رہا ہوں

نانا میں جا رہا ہوں۔۔۔


وہ میرے سینے پہ سونے والی

میری سکینہ ہے میری پیاری

اسی کو زنداں میں سلانے

میں جا رہا ہوں

نانا میں جا رہا ہوں۔۔۔


جو میرے بابا کی لاڈلی ہے

جو گھر میں پیدل نہیں چلی ہے

اسی بہن کی ردا لٹانے

میں جا رہا ہوں

نانا میں جا رہا ہوں۔۔۔