چھوڑ کے تربت گھر میں آجا
گود میں کر آرام اصغر
میرے اصغر آگیء شام
بانو دکھیا کرتی ہے نوحہ
خیمے میں ہے کہرام اصغر
میرے اصغر آگیء شام
شام غریباں پھیلی ہوی ہے
مسند زینب خاک بنی ہے
تجھکو ڈھونڈنے تیری سکینہ
پانی کا لے کر جام اصغر
میرے اصغر آگیء۔۔۔
مت بھولو الفت کے قرینے
گھنٹیوں چلتے آؤ مدینے
خط میں لکھ کر بھیجا ہے تم کو
صغرا نے پیغام اصغر
میرے اصغر آگیء۔۔۔
جل گےء خیمے لٹ گیا جھولا
آہ کروں تو پڑھتا ہے درہ
صبح سے شب تک شب سے صحر تک
رونا ہے میرا کام اصغر
میرے اصغر آگیء۔۔۔
ماں کو آ کر رخصت کر دو
آنکھوں کے ساغر اشکوں سے بھر دو
قیدی بن کر کربوبلا سے
جاتے ہیں ہم شام اصغر
میرے اصغر آگیء۔۔۔
ماہر ہے بانو کے نالے
گود میں میری کیوں نہیں آتے
رات کے سناٹے میں تم کو
کیسے ملا آرام اصغر
میرے اصغر آگیء۔۔۔