Kanz e Aza

ننھی سی جان

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

ننھی سی جان جان سے بے جان ہو گیء

اصغر ہنسے تو موت بھی حیران ہو گیء


بچوں سے جس کے دودھ کی خوشبو نہیں گیء

بے تیغ جس نے لشکرِ اعدا سے جنگ کی

جو حرملہ کے موت کا سامان ہو گیء

اصغر ہنسے تو۔۔۔

ننھی سی جان۔۔۔


سانسوں کی ٹوٹتی ہوئی ڈوری گواہ ہے

نوحہ جو بن گیء تھی وہ لوری گواہ ہے

اصغر کی جنگ فتح کا اعلان ہو گیء

اصغر ہنسے تو۔۔۔

ننھی سی جان۔۔۔


تشنہ لبی میں تیر کو سیراب کر دیا

پورا دل حسین کا ہر خواب کر دیا

تعبیر خواب مرضیء یزدان ہو گیء

اصغر ہنسے تو۔۔۔

ننھی سی جان۔۔۔


جھولے میں رہ کے شوق شہادت جوان تھا

اصغر کا شوق ماں کے لیےء امتحان تھا

ماں شوق پہ صغیر کے قربان ہو گیء

اصغر ہنسے تو۔۔۔

ننھی سی جان۔۔۔


جو تیر رن میں جانب قرآن تھا چلا

اصغر نے پیش کر دیا ہنستے ہوئے گلا

اس طرح سے حفاظت قرآن ہو گیء

اصغر ہنسے تو۔۔۔

ننھی سی جان۔۔۔


نوحہ لکھا ہے آپ نے اس بے زبان کا

خوشنودیء حسین ہے جس نوحے کا صلا

بخشش تو یوں بھی آپ کی ریحان ہو گیء

اصغر ہنسے تو۔۔۔

ننھی سی جان۔۔۔