Kanz e Aza

مولا زوار بنا

A noha written by N. Sarwar & Salman Azmi. Lyrics in Urdu.

یا حسین شاہ کربلا

آپ ہیں کریم با خدا

پوری کیجئے میری دعا

اس برس کے اربعین میں

کروڑوں زایرین میں

نام ہو میرا لکھا ہوا


یا مولا یا مولا

مولا زوار بنادو


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


دل میں میری روح میں ارمان بسا ہے

خواب و خیالوں میں میرے کربوبلا ہے

آنکھوں میں آنسوں ہے لبوں پر یہ دعا ہے

میرے تڑپتے کی وجہ تم کو پتہ ہے


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


آنکھیں میری کاش کے در آپ کا دیکھیں

ہاتھ میرے روضے کی جالی کو جو تھامے

لب یہ میرے آپ کی چوکھٹ کو جو چومے

لوگ مجھے عاشق شبیر پکارے


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


شانوں پہ میں رکھے ہوے شال عزا کو

گھر سے میں جس وقت چلوں کربوبلا کو

بازو پہ باندھوں گا میں تعویذ رضا کو

ماں میری سینے سے لگاے گی دعا کو


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


کربوبلا شہر نجف سے میں بڑھوں گا

سردی ہو گرمی ہو میں پیدل ہی چلوں گا

راہ میں زواروں کی خدمت میں کروں گا

پرچمِ عباس اٹھا کر میں رکھوں گا


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


بھولا نہیں آپ کے اکبر کی جوانی

یاد ہے اصغر کی مجھے تشنہ دہانی

بن گیا زوار تو منت ہے یہ مانی

نام سکینہ پہ پلاؤں گا میں پانی


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


اے شہ کربوبلا مجھے زوار بنا

یہ تمنا ہے میری اپنا دربار دکھا

چل دیے اہلِ عزا سر پہ پرچم ہے کھلا

سبکی منزل ہے وہی کربلا کربوبلا


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے


مجھے اپنا بنا لے اے میرے مولا حسین

مجھے اک بار صدا دے اے میرے مولا حسین

مجھے مولای بنا دے اے میرے مولا حسین

میری تقدیر جگا دے اے میرے مولا حسین

مولا کربلا بلا لے اے میرے مولا حسین


مجھے اک بار صدا دے

میری قسمت کو جگا دے

اپنا دربار دکھا دے

یا مولا یا مولا

مولا زوار بنا دے