Kanz e Aza

مولا کوئی غم

A noha written by Salman Azmi. Lyrics in Urdu.

مولاییوں حسینیوں رب کا ہے یہ کرم

تم ہو دعاے فاطمہ شبیر کی قسم

اپنے غموں کو بھول کے کرتے ہو شہ کا غم

مولا کوئی غم نہ دے سواے غم حسین


آے ہو تم جہاں میں براے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


کرتے ہو تم عزاے شہنشاہِ کربلا

ملتی ہے تم کو فاطمہ زہرا سے یہ دعا

تم پر ہوی ہے یہ بھی عطاے غم حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


سب کو حسینی ماؤں نے حیران کر دیا

شہ کی عزا پہ بیٹوں کو قربان کر دیا

جن ماؤں نے بچای صداے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


بیٹھے نہ اپنے گھر میں شہادت کے خوف سے

سر پہ کفن پہن کے جلوسوں میں جو چلے

جو اپنی جان دے کے بچاے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


قیام رکھے خدا میری بہنوں کا حوصلہ

ماتم رداے زینب و کلثوم کا کیا

اوڑھے رہی سروں رداے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


پانی پلاے پیاسوں کو جو بھی سبیل سے

نظر و نیاز حاضری مولا کی جو کرے

جو سب لٹا کے اپنا نبھاے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


شاعر ہو ماتمی یا کوی سوزخوان ہو

ذاکر ہو وہ حسین کا یا نوحہ خواں ہو

فرش عزا پہ جو بھی سناے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


عباس با وفا کے علم کو سجاے جو

تابوت فاطمہ کے پسر کا اٹھاے جو

گھر میں بچاے فرش عزاے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔


کرتے ہے شہ کی میثم و سلمان نوکری

ہے وقف ذکرِ کربوبلا میں یہ زندگی

دیتے رہیں ہم یہ دعاے غمِ حسین

مولا کوئی غم نہ دے۔۔۔