موت کی لوری اسے رن میں قضاء دیتی ہے
اور ماں خیموں میں جینے کی دعا دیتی ہے
چھ مہینے کا گلا اور سہہ پہلو پیکاں
جانے کس جرم کی امت یہ سزا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
یہ ہوا ہے جو سمجھتی ہے تمنا ماں کی
خالی جھولا علی اصغر کا جھلا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
یاد ماں کو جو ستاتی ہے علی اصغر کی
آہ اک بھرتی ہے اور خاک اڑا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
دیکھ کر جلتا ہوا جھولا یہ کہتی تھی رباب
کیسی امت ہے نشانی بھی جلا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
مامتا کو یہ تسلی بھی ہے بس زنداں تلک
ماں جو پہلو میں سکینہ کو سلا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
اک تو نیند ہی آتی نہیں ماں کو اصغر
اس پہ سوے تو تیری یاد جگا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
شام کی عورتیں کرتی تھی یہ عابد سے سوال
دھوپ میں کون ہے یہ کس کو صدا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔
رات ہوتی ہے تو زنداں میں مادر اکبر
لوریوں کی جگہ اک نوحہ سنا دیتی ہے
موت کی لوری اسے۔۔۔