Kanz e Aza

مقتل میں گونجتی

A noha written by Ishrat Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

مقتل میں گونجتی ہے صدا تشنہ لب حسین

وہ تشنہ لب صدا جو رہا تشنہ لب حسین


مقتل میں گونجتی ہے صدا تشنہ لب حسین

ہاے حسین ہاے حسین ہاے حسین


ہر ہر قدم پہ کہتا ہوا یا علی مدد

لے کر جواں کی لاش چل تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


زہرا نے اپنی گود میں بڑھ کر اٹھا لیا

گھوڑے سے جب زمیں پہ گرا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


اہلِ حرم پہ ایک قیامت گزر گیء

مقتل میں جب شہید ہوا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


روتا ہوا سکینہ کو خیمے میں چھوڑ کر

خنجر کو دے رہا ہے گلا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


لو کربلا میں خاک کے بستر پہ سو گیا

آغوشِ فاطمہ کا پلا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


شمر لعیں کلیجے پہ رکھے ہوے چھری

کنبے سے ہو رہا ہے جدا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


قاسم کا جس نے عقد پڑھا تھا ابھی ابھی

اب اسکی لاش لے کے اٹھا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔


غافل کبھی رہا نہیں نام حسین سے

عشرت نے اپنے دل پہ لکھا تشنہ لب حسین

مقتل میں گونجتی ہے۔۔۔

ہاے حسین۔۔۔