Kanz e Aza

مقتلِ امام حسین

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

غریب زہرا کی غربت سنو اے اہلِ عزا


اکیلا رہ گیا مقتل میں جب میرا مولا

سپاہ شام نے چاروں طرف سے گھیر لیا

لب فرات تھا ہر ایک خون کا پیاسا

تھا غل چراغ امامت ابھی بجھانا ہے

زمیں پہ زین سے شبیر کو گرانا ہے


یہ سن کے سنگ کسی نے جبیں پر مارا

کسی نے پہلو میں برچھی کا پھل اتارا دیا

کسی نے سامنے آ کر چلای تیغِ جفا

غریب زہرا کا زیں پر سنبھلنا مشکل تھا

علی و زہرا کو رن میں رلایا جاتا تھا

حسین گرتے نہیں تھے گرایا جاتا تھا


لگا جو تیر تو اصغر کو شہ نے یاد کیا

پکارا غازی کو جس وقت سر پہ گرز لگا

لگی جو برچی تو اکبر کو دی تڑپ کے صدا

طمانچہ خولی نے مارا تو بولے یا زہرا

علی کو یاد کیا سر پہ ضرب چلتے ہوے

حسن کو یاد کیا منہ سے خوں اگلتے ہوے


زمیں سے زین پہ حضرت جو منہ کے بل آے

جو تیر سینے میں تھے پشت سے نکل آے

نکل کے پہلو سے سب برچھیوں کے پھل آے

قرار کس طرح اب شہ کو ایک پل آے

رکابیں پیروں سے ابنِ علی کی چھوٹ گیء

تمام پسلیاں سبط نبی کی ٹوٹ گیء


رقم کیا ہے یہ راوی نے درد کا منظر

کہ چلنے والا تھا جس دم حسین پہ خنجر

بہن سے آگے کھڑی تھی حسین کی دختر

کہا یہ شمر سے اس دم غریب نے رو کر

میری سکینہ کہیں دم نہ توڑ دے ظالم

تو رحم کر میرے بالوں کو چھوڑ دے ظالم


پڑا تھا دشت میں بے جاں بتول کا بیٹا

حسین زندہ ہے کیا شمر سے کسی نے کہا

قریب جا کے یہ دی شمر نے پھر ہنس کے صدا

وہ دیکھو آ گیء مقتل میں ثانیء زہرا

یہ سنتے ہی شہ دلگیر اٹھکے بیٹھ گےء

بہن کا نام پہ شبیر اٹھ کے بیٹھ گےء


یہ کہہ کے آگے بڑھا ہاتھ میں لیےء خنجر

ادھر تڑپنے لگی ایک لاش دریا پر

ادھر قیام سے نکلی بتول کی دختر

عجیب بے ادبی شمر نے یہ کی آ کر

زرا سی بھی نہ مروت دکھای ظالم نے

کلام پاک کو ٹھوکر لگای ظالم نے


عجب طرح سے ستمگر یہ کر رہا تھا ستم

کبھی حسین کی ذوالفوں میں ہاتھ تھے با ہم

پکڑ کے ریش مبارک کبھی ہنسا اظلم

ہٹایا بالوں کو خنجر سے شمر نے اک دم

کہا حسین نے دیکھو زرا علی اکبر

لعیں نے رکھ دیا زانوں ہمارے سینے پر


چلی جو ضرب فرشتوں نے منہ کو پھیر لیا

فرشتے کیا تھے کہ نبیوں نے منہ کو پھیر لیا

ہٹے نبی تو رسولوں نے منہ کو پھیر لیا

چلے رسول تو ولیوں نے منہ کو پھیر لیا

حسن رسول علی بولے اب خدا جانے

حسین جانے گلا جانے فاطمہ جانے


اب اسکے آگے تکلم بیان کیا ہوگا

لگی جو ضربیں نہ نکلا لہو کا اک خطرہ

لعین غیض میں آ کر صدا یہ دینے لگا

حسین جلدی بتا معجزہ یہ ہے کیسا

کہا غریب نے تو پیار ماں کا کیا جانے

گلے پہ میرے گلا رکھ دیا ہے زہرا نے


کہا حسین نے اماں ہٹا لیں اپنا گلا

مزید آپ ہو زخمی یہ ہو نہیں سکتا

گلے پہ شاہ کے خنجر لعین کا جو چلا

صداییں آتی تھی سبحان ربی الاعلی

پسر کا خون بہا سیدہ کی گودی میں

سر حسین کٹا فاطمہ کی گودی میں