Kanz e Aza

مقتل میں کھو گئی

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

مقتل میں کھو گئی ہے اکبر کی جوانی

سوئی ہے سِناں کھا کہ پیعمبر کی نشانی


صغریٰ کو مدینہ میں عجب خواب یہ آیا

لُٹتے ہوئے دیکھی ہے برادر کی جوانی

مقتل میں کھو گئی۔۔۔


ٹُکڑے علی اکبر کے کلیجے کے جو دیکھے

یاد آ گئی پھر موت کو شبر کی جوانی

مقتل میں کھو گئی۔۔۔


اٹھارہ برس کا تھا دن بیاہ کے آئے

تر خوں میں مگر ہو گئی اکبر کی جوانی

مقتل میں کھو گئی۔۔۔


ریحان شاہِ والا کا دامن ہوا خالی

بچپن رہا اصغر کا نہ اکبر کی جوانی

مقتل میں کھو گئی۔۔۔