حر شرمندہ ہے آقا حر شرمندہ ہے مولا
معاف کر دو ہمیں یا حسین
ہاتھوں کو باندھے ساتھ پسر کے کہتا چلا یا حسین
معاف کر دو ہمیں یا حسین
خیمے کے در پر سر کو جھکا کر حر نے کہا یا حسین
معاف کر دو ہمیں یا حسین
میں ہوں وہ ظالم لے کے جو آیا کربوبلا آپ کو
بن کے گنہگار آیا ہوں دینے در پہ صدا آپ کو
گھٹنیوں بیٹھا سر کو جھکائے ہونٹوں پہ تھا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
جب میرا لشکر صحرا کے اندر تھا پیاس سے جا بلب
عباس و اکبر عون و محمد پانی پلاتے تھے سب
میری وجہ سے ہاے وہ لشکر پیاسا رہا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
بالی سکینہ اصغر ناداں کا میں گناہ گار ہوں
آل نبی کا دل ہے دکھایا ایسا ستمگار ہوں
میں نے کیا ہے آپ پہ مولا ظلم و جفا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
اے میرے مولا ثاقیء کوثر اتنا کرم کیجیےُ
اس خطاوار کی ہے یہ خطاییں سر کو قلم کیجیےُ
ہاتھوں کو جوڑے شہ سے یہ بولا دیجیےء سزا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
شہ کے قدم پر سر کو جھکا کر رکھے رہا دیر تک
آنکھوں سے اس کی اشکوں کا دریا بہتا رہا دیر تک
کیسے اٹھاے سر کو وہ اپنے آتی حیا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
اے میرے آقا اے میرے مولا میں ہی خطا کار ہوں
بے آب جنگل میں لے کے آیا کتنا گنہگار ہوں
اے ابنِ حیدر اب بخش دیجیےء میری خطا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
کیا آپ مجھ سے راضی نہیں ہے حر نے یہ رو کر کہا
میں بھی ہوں راضی راضی خدا ہے شبیر نے دی صدا
خوش ہو کے حر نے آواز یہ دی شکریہ یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
رن کی اجازت دے دیجیےء میرے جوان لال کو
سر کو کٹاے میداں میں جا کر عزت ملے آل کو
بس آپ ہی کا غربت کے بن میں ہے آسرا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
ہاتھوں سے اپنے اپنے پسر کا لاشہ اٹھاؤں گا میں
گھوڑے سے گر کر جب وہ پکارے مقتل میں جاؤں گا میں
داغ جوانی کو بھی سہے گا سینہ میرا یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
جب اس کے سر مقتل کے اندر بہتی تھی کی ندی
رومال زہرا سرور نے باندھا ہے اس کی قسمت بڑی
اپنے غلاموں کو دے رہے تھے یہ مرتبہ یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔
مجلس و ماتم اور نوحہ خوانی میں جو ہوی ہو خطا
شمس اور عامر کی بخش دیجیےء وہ سب خطا اے خدا
ہو جائے یہ بھی دنیا کے اندر حر کی طرح یا حسین
معاف کر دو ہمیں۔۔۔