مظلوم حسین کی ہمشیرہ
اسلام بچانے آی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو
پیغام سنانے آی ہے
عاشور کے دن جس بی بی کا
آباد چمن برباد ہوا
سب بھای بھتیجے مارے گۓ
سامان جلا گھر بار لٹا
کچھ بھی نہ بچے لیکن زینب
یہ دین بچانے آی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ ۔۔۔
ہر خطبہ اس کا مجلس ہے
ہر آنسوں اس کا ماتم ہے
عاشور بسا ہے آنکھوں میں
اور دل میں بہتر کا غم ہے
یہ اہلِ عزا سے فرش عزا
گھر گھر بچھوانے آی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ ۔۔۔
ہم پر پتھر برساتے ہو
ہنستے ہو جشن مناتے ہو
سید کا خون بہاتے ہو
اور باغی باغی کہتے ہو
شبیر تو پاک نمازی ہے
یہ تم کو بتانے آی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ ۔۔۔
کونین کی ملکہ کی بیٹی
وہ شرم و حیاء کی شہزادی
شام غریباں میں جسکی
چادر چھینی تھی وہ بی بی
دنیا کی ماؤں بہنوں کو
پردہ سکھلانے آی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ ۔۔۔
جس نے بھای کی گردن پر
چلتے ہوے خنجر دیکھا تھا
نہ چھپنے دونگی خون تیرا
شبیر سے جس کا وعدہ تھا
وہ زینب شام میں بھای کا
ماتم کروانے آی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ ۔۔۔
سرور جب بعد رہا ہو کر
جب آی کربوبلا مضطر
ہاے پیٹ کے سر ماتم کر کر
چلای بھای کی تربت پر
اٹھ بھای حسین تیرا چہلم
تیری بہن منانے آی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ ۔۔۔