مر گیا شیر دریا پہ جا کر
رن میں کسکو پکارے گی زینب
دلبر فاطمہ تیرے صدقے
تجھکو کیسے بچاے گی زینب
تھی جس سے قلب کو قوت گزر گیا ہاے ہاے
نگاہیں ڈھونڈ رہی ہے کدھر گیا ہاے ہاے
لب فرات میرا شیر مر گیا ہاے ہاے
اپنے بھای کو أہل ستم سے
ہاے کیسے بچاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
ہجوم اہلِ ستم اور علی کا نور نظر
سپاہ شام کے لشکر میں مصطفٰی کا قمر
حد نگاہ تلک اہلِ ظلم اہلِ شر
اس قیامت میں افسوس کس کو
شہ کا مونس بناے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
عجیب یاس سے تکتی ہے چہرہء سرور
نہ بھای بھانجے بیٹے نہ مونس و یاور
نہ اب ہے عون و محمد نہ قاسم و جعفر
بہر امداد غربت میں غازی
بولو کس کو بلاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
فضاے نہر حرم کی صدا سے گونجتی ہے
چلے بھی آؤ کہ آل رسول پیاسی ہے
تڑپ کے زینب ناشاد بس یہ کہتی ہے
ہے یتیم بعد تیرے برادر
بھای کو رو نہ پاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
میرے جری تیری غیرت کو ہے سلام میرا
تجھے غریب برادر کا کتنا دھیان رہا
جنازہ شہ کو نہ لانے دیا سوے خیمہ
اتنا بتلا دے کیسے تیرا غم
اپنے دل پہ اٹھاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
قوی تھے تیرے ہی دم سے امام کے بازو
ہوے ہیں خم تیری فرقت سے زیست کے گیسوں
شکستہ ہو گیا امید آل کا پہلو
اب تیرے بعد وعدہ ہے تجھ سے
لاش اکبر اٹھاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
ردا بھی سر پہ نہ ہوے گی اے میرے صفدر
ہجوم درد و الم اور قلب خستہ جگر
ہر ایک قدم نیء مشکل جفا شعار کا ڈر
ایسے عالم میں اتنا بتا دو
شام کس طرح جاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔
نگاہیں پھیر لی کیوں کر میرے غیور جری
اٹھو اٹھو زرا اٹھکر خبر لو تم بھی کہیں
صداے دایم و یزداں لب غریب پہ تھی
بعد تیرے نشان مظالم
ہاے کس کو دکھاے گی زینب
مر گیا شیر دریا پہ۔۔۔