Kanz e Aza

لیلیٰ کا چاند

A noha written by Yawar Azmi. Lyrics in Urdu.

لیلیٰ کا چاند ڈوب گیا قتل گاہ میں

اب روشنی نہیں شہ دیں کی نگاہ میں


اکبر کی لاش ڈھونڈنے نکلے ہیں شاہِ دین

ہر ہر قدم پہ ٹھوکریں کھاتے ہے راہ میں

لیلیٰ کا چاند۔۔۔


سقاے اہلبیت کے بازو جو کٹ گےء

دریا لہو کا بہہ گیا پیاسوں کی چاہ میں

لیلیٰ کا چاند۔۔۔


آنکھوں کے آ گے بھای کا سر تن سے کٹ گیا

زینب پچھاڑیں کھاتی رہی قتل گاہ میں

لیلیٰ کا چاند۔۔۔


اک لاش گھر میں لاے تو اک لاش لے گےء

دن کٹ گیا حسین کا فریاد و آہ میں

لیلیٰ کا چاند۔۔۔


ملتا نہیں قرار کسی جا حسین کو

ہے خیمہ گاہ میں تو کبھی قتل گاہ میں

لیلیٰ کا چاند۔۔۔


جس دم گلوے اصغر بے شیر چھد گیا

نہ جانے کتنے تیر چھبے قلب شاہ میں

لیلیٰ کا چاند۔۔۔