ہاے کیا قیامت ہے
سینۂ اکبر سے ٹکرائی سناں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا لیلیٰ کا دل
رن میں گھوڑے سے گرا کڑیل جواں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا لیلیٰ کا دل
جس گھڑی لایا گیا مادر کو لاشے کے قریب
انگلیاں تھی ذلف میں تڑپتی تھی غریب
دیکھ کر سینے پہ برچھی کا نشاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
چاند سے سینے میں الجھا ہے کہاں برچھی کا پھل
ماں کو بتلا دے نکا لے گی کوئی مشکل کا حل
کچھ تو منہ سے بول اے بابا کی جاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
خون ہو کر رہ گیء سب حسرتیں اکبر کے ساتھ
برچھیوں نے لوٹ لی لمحوں میں ماں کی کاینات
کہہ رہی ہے رو کے ساری بی بیاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
دیکھ کر نیزے پہ اپنے لال کو رونے لگی
کیفیت ایک غمزدہ ماں کی عجب ہونے لگی
قاتل اکبر نظر آیا جہاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
دیکھ کر نیزے پہ اکبر کا سب نے سر دھناں
عورتوں کو شام کی جس وقت یہ کہتے سنا
مر گیء ہو اس جواں بیٹے کی ماں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
اور کچھ بھی بڑھ گیا ایک غمزدہ ماں کا ملال
سن کے آنسوں آ گےء بیمار بیٹی کا سوال
ہے کہاں جس دم پکاری بھای جاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
یہ ہوا محسوس کہ عاشور کا دن آ گیا
یاد اے کربوبلا تیرا مؤذن آ گیا
مسجدوں میں جب کبھی گونجی اذاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
اپنے یوسف کی جدائی ماں کو تڑپانے لگی
چاند سی صورت علی اکبر کی یاد آنے لگی
چاند کو تیرے جو دیکھا آسماں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔
فرش مجلس پر عزاداروں کا چہرہ زرد ہے
عامر و اختر ہر ایک مصرے میں اتنا درد ہے
سن کے نوحہ کہہ رہے ہیں دو جہاں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔۔۔