Kanz e Aza

قید ہوکر چلے

A noha written by Zafar Abbas. Lyrics in Urdu.

قید ہوکر چلے تو یہ بولے حرم

لاشے شاہ زمن الوداع الوداع

آی ہوگی یہی رن سے شہ کی صدا

میری دکھیا بہن الوداع الوداع


اس طرح سوے زندان فروا چلی

دہشت غربت میں پڑھ کر یہ نوحہ چلی

تیری پامالیاں کیسے بھولوں گی میں

میرے نازک بدن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے


لاشے اکبر پہ روکر یہ کہتی تھی ماں

قید ہوکر چلی اٹھو کڑیل جواں

ماں پھپھی بہنیں بلوے میں ہیں ننگے سر

اکبر خستہ تن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے


کہتی آی نظر ایک ماں چشمِ تر

خاک پر سووءگے اے نورِ نظر

تیرے زخمی بدن پر ہو قربان ماں

میرے غنچہ دہن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے


سونچتی ہوں یہی کیسے زندہ رہی

دیکھ کر تیری گردن پہ چلتی چھری

قبر تک لے کے جاؤں گی مانجاے میں

دل پہ رنج و محن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے


جب یہ آی خبر ہوگےء سب رہا

قید خانے میں اک حشر برپا ہوا

ننھی تربت پہ عابد نے روکر کہا

اے سکینہ بہن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے


نہر قافلے جب گزرنے لگے

منہ چھپا کر یہ زینب نے روکر کہا

کیسے بے چادری دیکھ پاے گا تو

شیر خیبر شکن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے


جب رہا ہوکے آے حرم کربلا

اے ظفر روکے زینب نے اس دم کہا

میرے مانجاے گر ہو اجازت تیری

جایں اب ہم وطن الوداع الوداع

---قید ہوکر چلے