Kanz e Aza

قیام جل چکے

A noha written by Shahid Naqvi. Lyrics in Urdu.

قیام جل چکے عباس اب تو آ جاؤ


یہ کالی رات یہ تنہائی کیا کرے زینب

سبھی چلے گےء آواز دے کسے زینب

یہ چاہتے ہو اسیر بلا رہے زینب

یہاں سے شام تلک ننگے سر پھرے زینب

خدا کے واسطے مجھکو کہیں چھپا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔


اندھیری رات ہے سب لوگ سہمے جاتے ہیں

دکھا کے نیزے شقی بچوں کو ڈراتے ہیں

کبھی جو شرم سے چہروں کو ہم چھپاتے ہیں

تو تازیانے یہ ظالم ہمیں لگاتے ہیں

لعین گھیرے ہیں بھیا انہیں ہٹا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔


ہمارا ساتھ اگر نہ گوار ہے بھیا

یہ بے بسی نگاہ و دل پہ بار ہے بھیا

ترای سے تمہیں اتنا ہی پیار ہے بھیا

تو لوٹ جانا تمہیں اختیار ہے بھیا

زرا سی دیر کو آ کر ہمیں بٹھا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔


سنو سکینہ بلاتی ہے تم کو رو رو کر

بڑا بھروسہ تھا بچی کو اپنے عمو پر

وہ درے کھاتی رہی اور ہوی نہ تم کو خبر

لعین لے گےء کانوں سے چھین کر گوہر

وہ تم سے روٹھ گیء ہے اسے منا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔


تمہاری بیوہ وہ بیٹھی ہے سر جھکائے ہوئے

ردا تو چھن گیء بالوں سے منہ چھپائے ہوئے

جو آگ دل میں لگی ہے اسے دباے ہوئے

تمہارے بچوں کو دل سے مگر لگاے ہوئے

یتیم کیسے پلیں گے اسے بتا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔


عجیب گردش دوراں عجب زمانہ ہے

کہ بے ردا شہ کونین کا گھرانہ ہے

زبان کھولے تو درے ہے تازیانہ ہے

سحر کو قید ہمیں ہو کے شام جانا ہے

جو ہو سکے تو ہمیں قید سے بچا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔


لعین کرتے ہیں شاہد سفر کی تیاری

اور اس طرف حرم شہ کے اشک تھے جاری

زمین ہلتی تھی لرزا فلک پہ تھا طاری

تڑپ کے کہتی تھی جب غریب دکھیاری

قریب آ گےء ظالم ہمیں بچا جاؤ

قیام جل چکے۔۔۔