Kanz e Aza

وہ تین دن کی پیاس

A noha. Lyrics in Urdu.

وہ تین دن کی پیاس وہ تشنہ لبوں کی شام

اپنے گھروں سے دور وہ ان بے گھروں کی شام


بیوائوں کی یتیموں کی اور قیدیوں کی شام

دروں کی تازیانوں کی اور خنجروں کی شام

---وہ تین دن


بے سایہے آسمان وہ مقتل گرم ریت

صحرائے بے اماں میں وہ خستہ تنوں کی شام

---وہ تین دن


خیموں کے ارد گرد وہ لاشے عزیزوں کے

اور دشت کربلا میں وہ ان بے سروں کی شام

---وہ تین دن


لے جائے کون ان کا لہو بستیوں کی سمت

پھیلی یہ سارے شہر میں اب دشمنوں کی شام

---وہ تین دن


اصغر تمہاری یاد میں ہم سب ہیں اشک بار

بی بی سکینہ دیکھئے یہ آنسوئوں کی شام

---وہ تین دن


وہ گیارہویں کے چاند کی افسردہ روشنی

بالوں سے منہ چھپائے وہ شہزادیوں کی شام

---وہ تین دن