Kanz e Aza

قتیل تیغ و سناں

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

قتیل تیغ و سناں لا الہ الا اللہ

تیرے بغیر کہاں لا الہ الا اللہ


حسین دہر میں اسلام کی علامت ہے

حسین وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے

حسین اسم تیرا ورد ہے عبادت ہے

تیرے لہو میں نہاں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں


حسین تجھ سے بقا دین کی نبوت کی

حسین تو نے آبرو رکھی شریعت کی

حسین تو نے کمر توڑ دی سخاوت کی

تیرے سبب ہیں عیاں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں


کسی ضعیف کی نظروں میں یوں نہیں دیکھا

قیدیوں کو رگڑتا ہے نوجوان بیٹا

الٹ کے آستین کہہ کے یاعلی مولا

تو کھینچتا ہے سناں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں


نرالی شان سے مرنے کو ہر جوان گیا

خدا کے دین پہ مٹنے کو ہر جوان گیا

ملا جو اذن تو لڑنے کو ہر جوان گیا

مگر وہ شیر جواں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں


بپا ہے شور و فغاں سارے آسمانوں پر

عجیب یاس ہے اہل حرم کی چہروں پر

پدر کے حکم پہ معصوم خشک ہونٹوں پر

جو پھیرتی ہے زباں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں


دمشق کی وہ سجاوٹ کہ جیسے ہر گھر عید

علی کی بیٹیاں دربار شام اور وہ یزید

وہ چبھے خشک وہ سرور کا سر وہ ظلم شدید

لرز رہا ہے جہاں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں


جہاں بھی مجلس سرور ہو شور ماتم ہو

میرے تو قبر میں شہید بس اک یہ غم ہو

یہ سانس آئے کہ رک جائے آنکھ پرنم ہو

فدا ہو تجھ پہ جواں لا الہ الا اللہ

---قتیل تیغ و سناں