Kanz e Aza

قتل علمدار ہوگیا

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

کہتی تھی یہ زینب لاچار

قتل علمدار ہوگیا ہے

سر سے میری جاے گی دستار

قتل علمدار ہوگیا ہے


بین کرو بی بیوں ہاے علمدار شاہ

زیر الم یہ کہو ہاے علمدار شاہ

بھائی کے لبوں پہ یہ بکا ہے

زندگی اب ہوگیء دشوار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔


ہاتھوں میں کوزے لےء بیٹھی ہے اک غمزدہ

کوئی بتادے اسے کیسا ستم ہوگیا

اب تو یہی بین کر ہاے علمدار شاہ

آیا نہیں لوٹ کر ہاے علمدار شاہ

مشک پہ قربان ہوگیا ہے

بالی سکینہ ہو خبر دار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔


بولے شہ کربلا فرقت عباس میں

سب کرو مجلس بپا فرقت عباس میں

ملکے پڑھو مرثیہ ہاے علمدار شاہ

کوئی نہیں آسرا ہاے علمدار شاہ

چاروں طرف فوج اشقیا ہے

کوئی نہیں سایۂ دیوار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔


آنکھوں سے یہ علقمہ جاری رہے گی صدا

تجھکو میرے با وفا یاد رکھے گی وفا

لب پہ رہیں گے یہ بین ہاے علمدار شاہ

روتا رہے گا حسین ہاے علمدار شاہ

جینے سے بیزار ہو چکا ہے

قتل کرے مجھکو ستمگار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔


نوحہ ہے کلثوم کا ہاے شہ کربلا

ہوگیا مجھکو یقین جاے گی سر سے ردا

دل سے اٹھی یہ صدا ہاے علمدار شاہ

چھوڑ کے مجھکو گیا ہاے علمدار شاہ

اب تو ہر ایک سانس ایک سزا ہے

کیسے جیے اب یہ دل افگار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔


اور بھی تو اب ستم ڈھاے نگے یہ اشقیا

دشت بلا میں میرا بھائی اکیلا ہوا

مجھکو یقین ہوگیا ہاے علمدار شاہ

جاے گی میری ردا ہاے علمدار شاہ

اہل حرم کی یہی صدا ہے

ہوگےء آزاد ستمگار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔


مظہر و فرحان یہ غم ہے قیامت کا غم

زینب و شبیر کا حال کروں کیا رقم

لب پہ یہی تھی صدا ہاے علمدار شاہ

داغ جدائی دیا ہاے علمدار شاہ

تو نہیں تو زندگی میں کیا ہے

کوی نہیں دشت میں غم خوار

قتل علمدار ہوگیا ہے

کہتی تھی یہ زینب۔۔۔