Kanz e Aza

قاتل تقی کے خوں

A noha written by Mohammad Jamani. Lyrics in Urdu.

قاتل تقی کے خوں کا طلبگار ہوگیا

گھر سیدہ کا پھر سے عزادار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


بدلا ہے کیسا وقت وطن چھوڑنا پڑا

یثرب میں سانس لینا بھی دشوار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


کل تک غمِ رضا سے جگر تار تار تھا

اور آج دل تقی کا عزادار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


پردیس میں خود اپنی ہی غربت کو دیکھ کر

تازہ غمِ حسین پھر ایک بار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


پھر سے ہوا ہے تخت نشیں کوئی بد نسب

پھر قتل کوئی صاحب کردار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


ملعون مہتسم کے ارادے نہ چھپ سکے

آل نبی سے بغض کا اظہار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


روضہ غریب طوس کا غم سے لرز گیا

ابنِ رضا پہ ظلم کا جب وار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


جب زہر سے تقی کے بدن میں ہوا اثر

تربت میں مجتبیٰ کا دل افگار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


بیت علی میں گونجی صدا وا محمدا

سن کر جسے خود عرش بھی غم خوار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔


آنکھوں سے خون بہنے لگا کاظمین میں

جس دم جواد امام کا زوار ہوگیا

قاتل تقی کے خوں کا۔۔۔