Kanz e Aza

غم میں بے شیر

A noha written by Ali Fitrat. Lyrics in Urdu.

غم میں بے شیر کے ہوتا ہے کلیجہ پانی

جب بھی سُنتے ہیں کے شبیر نے مانگا پانی


کربلا میں کوئی انسان نہیں تھا ورنہ

وقتِ ذبح تو کوئی شہہ کو پلاتا پانی


دستِ عباس کٹے مشک چھِدی پیاسوں کی

روزِ عاشورہ ہوا خون کا پیاسا پانی


اک علی اصغرِ معصوم کے دو ہیں قاتل

تیر نے قتل کیا جان سے مارا پانی


فطرتاً تشنہ دہانی ہے اسی سے ثابت

ذکر پیاسوں کا چھڑا آنکھ سے نکلا پانی


قاتلوں ہی کی طرح دشمنِ جانی نکلا

تھا سکینہ کے لیے پیاس کا دریا پانی


جو کھلاتے نہیں بے درد دوا عابد کو

کب پلائیں گے وہ بیمار کو ٹھندا پانی


نقش ہے شہہ کی وصیت علی فطرت دل پر

یاد کر لینا مجھے جب کبھی پینا پانی