Kanz e Aza

غازی کا سلام آیا

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

فضہ تیری وفا کو غازی کا سلام آیا


زہرا کی بیٹیوں کا تو قدم قدم پر

ہے ساتھ جو نبھایا

فضہ تیری وفا کو غازی کا سلام آیا


زینب کی زندگی کی کرتی رہی دعائیں

کھاتی رہی ہے پتھر سہتی رہی جفاییں

بازار ہو یا گلیاں دربار ہو یا زنداں

شکوہ نہ لب پہ آیا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


دریا پہ کوی لاشہ پہلو بدل رہا تھا

پردیس میں علی کا گھر بار جل رہا تھا

زینب کے ساتھ مل کے شعلوں پہ چل کے تو نے

سجاد کو بچایا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


نوکِ سِناں سے دیکھا شبیر نے یہ منظر

کربوبلا سے لے کر تا شام ہر قدم پر

ظالم کا تازیانہ اپنی کمر پہ تو نے

زینب سے پہلو کھایا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


زینب گیء جہاں بھی تو ساتھ میں گیء ہے

ساے کی طرح ہر پل تو دھوپ میں رہی ہے

قربانیوں کو تیری سب مانتے ہیں بی بی

اپنا ہو یا پرایا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


بابا کو یاد کر کے روتی تھی جب سکینہ

ہر بار اسے کہتی صابر بہت تھی زہرا

مخدومہ کے مصایب ہر شب سنا کے تو نے

بچی کا دل بڑھایا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


چھوڑا نہ ان کا دامن جب تک رہی ہے زندہ

عزت ہے مصطفیٰ کی زینب ہو یا سکینہ

تو نے سمجھکے زہرا ہر بی بی کی لحد پر

شب بھر دیا جلایا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


بیمار کربلا جب تھک کر کہیں پہ بیٹھا

آ کر قریب تو نے دے کر اسے دلاسہ

کانٹے کبھی نکالے چھالوں پہ آنسوؤں کا

مرحم کبھی لگایا

فضہ تیری وفا کو۔۔۔


پردیسیوں کی طرح تو اب بھی شام میں ہے

گھر جاتی کس طرح سے زینب بھی شام میں ہے

لگتا ہے یہ تکلم بنت علی کے سر پر

اب تک ہے تیرا سایہ

فضہ تیری وفا کو۔۔۔