Kanz e Aza

علی اکبر کا جنازہ

A noha written by Zafar Abbas. Lyrics in Urdu.

ام لیلیٰ علی اکبر کا جنازہ آیا

خون میں ڈوبا ہوا لال کا سہرا آیا


فاطمہ صغریٰ کا خط پڑھ کر یہ بولے شبیر

نام تیرے علی اکبر خط صغرا آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔


بیٹھ کر سونچتی رہتی تھی یہ صغریٰ گھر میں

میرے بھای کا نہ شادی کا بلاوا آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔


لے تو آے شہ دیں لاشہء جواں خیمے تک

ایسا لگتا تھا کہ شبیر کا لاشہ آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔


جس نے اٹھارہ برس پالا تھا اس سے پوچھو

کس طرح برچھی میں اکبر کا کلیجہ آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔


نوجواں لال کے سینے سے نکالی برچھی

وقت مظلوم مسافر پہ یہ کیسا آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔


جس کو ارمان تھا شادی کا وہ ماں کیا کرتی

جس کی تقدیر میں تا عمر تڑپنا آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔


اب نہ اکبر ہے نہ عباس نہ کوئی ناصر

اے ظفر یہ لب شبیر پہ نوحہ آیا

ام لیلیٰ علی اکبر کا۔۔۔