Kanz e Aza

علی اکبر ابھی

A noha written by Mazher Abedi. Lyrics in Urdu.

علی اکبر ابھی میداں میں نہ جاؤ


تیری شادی کا ہے ارمان بڑا زینب کو

ہر گھڑی رہتا ہے بس دھیان تیرا زینب کو

تم بچھڑ جاؤ گے معلوم نہ تھا زینب کو

غمزدہ زینب زیشاں کو مناؤ بیٹا

علی اکبر ابھی میداں۔۔۔


تجھ سے چھٹکار تیری ماں چین نہیں پاے گی

زندگی بھر تیری صورت کو ترس جاے گی

تیری فرقت میں اسے نیند کہاں آے گی

کیسے جی پاے گی دکھیاری بتاؤ بیٹا

علی اکبر ابھی میداں۔۔۔


احمد مرسل اعظم کی شہابت تم ہو

بعد عباس جری میری بضاعت تم ہو

سچ تو یہ ہے میری آنکھوں کی بسارت تم ہو

لہن احمد میں اذاں دے کے سناؤ بیٹا

علی اکبر ابھی میداں۔۔۔


زندگی بھر تیری فرقت مجھے تڑپاے گی

اب خوشی لوٹ کے اس گھر میں نہیں آے گی

ساتھ تیرے میری بینائی چلی جاے گی

اپنی صورت مجھے اک بار دکھاؤ بیٹا

علی اکبر ابھی میداں۔۔۔


جو میرے دل پہ گزرتی ہے بتاؤں کیسے

زخم سینے کا میرے لال چھپاؤں کیسے

میں ضعیفی میں جواں لاش اٹھاؤں کیسے

میری غربت پہ زرا رحم تو کھاؤ بیٹا

علی اکبر ابھی میداں۔۔۔


تیر کھاے گا میری گود کا پالا اصغر

اب کوئی دم میں میں ہو جاؤں گا تنہا اکبر

تھام کر ٹوٹی کمر کہتے تھے سرور مظہر

اپنی پیشانی پہ سہرا تو سجاؤ بیٹا

علی اکبر ابھی میداں۔۔۔