آئے آئے مولاؑ خوشیاں لائے مولاؑ
ہاں ہمارے مولاؑ
پھولوں کا مہکنا علیؑ علیؑ
تاروں کا چمکنا علیؑ علیؑ
بادل کا گرجنا علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ مولاؑ علیؑ مولاؑ
علیؑ والو علیؑ والو علیؑ والو علیؑ والو
علیؑ والوں کو علیؑ مبارک ہو نبیؐ کو وصی مبارک ہو
علی ج کے مکاں میں علی ج کیطرف سے علی ج کا علی ع مبارک ہو
علیؑ بادشاہ کے جیالوں کے دن ہیں
قصیدے سناؤ دھمالوں کے دن ہیں
کوئی پوچھے کہنا علیؑ آرہے ہیں
گھروں کو سجاؤ اُجالوں کے دن ہیں
ہماری خوشی میں جسے موت آئے اُسے خود کشی مبارک ہو
واہ تیرا رجب اور وہ کعبے کا منظر
ملنے علیؑ سے جب آئے پیمبرؐ
علیؑ کو محمدؐ کے ہاتھوں میں دیکے
یہ بنتِ اسدؑ نے کہا مسکراکر
خدا کے نبیؑ تمکو وصی جانشیں اور یہ داماد بھی مبارک
کوئی جاکےمرحب سےجب لڑ نہ پایا
علم لیکے خیبر میں اک مرد آیا
میں حیدرؑ ہوں حیدرؑ بس اتنا بتاکر
سر اک وار میں جب علیؑ نے اُڑایا
جو مرحب کے ڈر سے چھپے تھے وہ بولے بلا ٹل گئی مبارک ہو
علیؑ ہیں مولا ہم دیوانے
علیؑ ہیں شمع ہم پروانے
علیؑ کے جیسا کوئی نہیں ہے
کوئی مانے یا نا مانے
خدا تیرا انکار کیسے کروں میں
علیؑ نے کہا ہے تو خاموش ہوں میں
تو ہر شے پہ قادر ہے میں مانتا ہوں
مگر تو بتادے اُسے کیا کہوں میں
جو ٹھوکر سے مردے جِلاکر صدا دے نئی زندگی مبارک
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
اک عرش سے تارا نکلا بہلول سا دیوانہ تھا
زہراؑ کی مرضی لیکر اک چوکھٹ پر جانا تھا
جب شہرِ مدینہ پہنچا کچھ لوگ تھے جنکو دیکھا
وہ جھوم جھوم کے گھوم گھوم کے اُنکے دل جلاتا تھا
کعبے کے جیسا اک گھر جب دیکھا
اُس گھر میں سبکا مولاؑ رہتا تھا
ہوا پھر یوں کوئی خوش تھا کہیں کوئی رویا
درِ مرتضٰیؑ پر ستارے نے آکر جب آواز دی مبارک ہو
دلہن بھی لاجواب ہے دولہا بھی لاجواب ہے
دلہن ہیں بی بی فاطمہؑ دولہا ابوترابؑ ہے
خوشی سے محمدؐ کو چہرا کھِلا تھا
علیؑ اور زہراؑ کا رشتہ ہوا تھا تھا
کہیں دل کے ارماں بہے آنسؤں میں
کہیں رنگ چہروں کا بدلا ہوا تھا
یہ عمرانؑ نے جب محمدؐ سے آکر کہا یانبیؐ مبارک ہو
علیؑ سبکے مولاؑ ہیں سنکر نبیؐ سے
گلے مل رہے تھے سب آکر علیؑ سے
یہ ہنس کر ابوزرؑ سے سلمانؑ بولے
چلو پاس جاکر کہیں شیخ جی سے
یہاں کیوں کھڑے ہیں شرافت سے آکر کہیں یاعلیؑ مبارک ہو
بڑی آرزو ہے کہ وہ دن بھی دیکھیں
علیؑ کی ہو محفل علیؑ کے حرم میں
نجف کی زمیں پر قصیدہ یہ سنکر
ہمیں داد دیکر علی خود یہ بولیں
رضا اور ذیشان ہمارے حرم میں تمہیں نوکری مبارک ہو