عباس میرے بھائی یہ دیکھ میری تنہائی
ہاے شام غریباں آی
پہرے پہ زہرا جای
عباس کہاں ہو بھائی
ہر بی بی ہے گھبرای
فوج ہے لوٹنے آی
عباس کہاں ہو بھائی
اٹھارہ برادر ہو جس کے
چھن جاے اسی بی بی کی ردا
مارا ہے غریبوں کو پیاسا
لاشوں پہ ہمیں رونے نہ دیا
ہاے لے گےء چادر ظالم
یہ کیسی قیامت آی
عباس کہاں ہو بھائی
ہاے شام غریباں آی۔۔۔
بچی نے طمانچے کھاے ہے
یہ ظلم ہوا ہم پر بھای
چادر بھی چھنی مسند بھی جلی
خیموں میں آگ لگای بھای
جلتے ہوئے خیموں سے میں
عابد کو بچا لے آی
عباس کہاں ہو بھائی
ہاے شام غریباں آی۔۔۔
یہ گرم زمیں سہمے بچے
میں کیسے انہیں سمجھاؤں
روتے ہے تڑپتے ہے پیاسے
میں پانی کہاں سے لاؤں
کوی بھی نہیں باقی
اب کون کرے سقای
عباس کہاں ہو بھائی
ہاے شام غریباں آی۔۔۔
غیرت کے خدا تجھکو ہے خبر
جانا ہے ابھی بازاروں میں
پابند رسن اور بے چادر
جانا ہے ابھی بازاروں میں
ہر گام کروں گی نوحہ
جب شام کی بستی آی
عباس کہاں ہو بھائی
ہاے شام غریباں آی۔۔۔
اک ایسا ستم ہوگا غازی
تو جھیل نہیں پاے گا
سر تیرا نوکِ نیزہ سے
اے شیر جری گر جاے گا
جس وقت کہے گی زینب
باغی کی بہن کہہ لای
عباس کہاں ہو بھائی
ہاے شام غریباں آی۔۔۔
فرحان و مظہر یہ منظر
کاغذ پہ نہیں لا سکتے
جب آی سواری حیدر کی
زینب نے کہا تھا روتے ہوئے
پھٹتا ہے کلیجہ غم سے
بابا کی سواری آی
عباس کہاں ہو بھائی
ہاے شام غریباں آی۔۔۔