Kanz e Aza

عباس کا لاشہ

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

اب تک ہی زبانوں پہ علمدار علمدار

مارا گیا سرور کا مددگار علمدار


خیموں میں نہیں آ سکا عباس کا لاشہ

عباس کا لاشہ عباس کا لاشہ


پامال ہے خود لاشہء قاسم سے ذیادہ

عباس کا لاشہ عباس کا لاشہ


عباس کی قامت پہ بڑا ناز تھا اس کو

مل کے دعا مانگو

اللّٰہ کرے دیکھے نہیں بالی سکینہ

عباس کا لاشہ۔۔۔


پوچھا کیوں لحد چھوٹی ہے زینب نے جو رو کے

سجاد یہ بولے

اماں مجھے میدان سے اتنا ہی ملا تھا

عباس کا لاشہ۔۔۔


شہ بولے کہ غیور تھا وہ میرا برادر

دیکھو علی اکبر

جس جا ہے گری مشک وہی پر ہی ملے گا

عباس کا لاشہ۔۔۔


بھای کے کٹے ہاتھوں کو مقتل میں اٹھا کر

سینے سے لگا کر

روتے ہوے خود ڈھونڈ رہے ہیں شہ والا

عباس کا لاشہ۔۔۔


جس وقت چلا گردن شبیر پہ خنجر

ہر ضرب لعیں پر

ساحل پہ تڑپتا رہا سرور سے ذیادہ

عباس کا لاشہ۔۔۔


جن ہاتھوں سے بچپن میں اسے جھولا جھلایا

گودی میں اٹھایا

ان ہاتھوں سے اب کیسے اٹھاے میرے مولا

عباس کا لاشہ۔۔۔


اکبر بھی یہی ہیں وہاں زینب ہے اکیلی

آ جاے نہ شامی

کیوں آپ اٹھانے کے لئے آ گےء آقا

عباس کا لاشہ۔۔۔


سجاد غریبی پہ تڑپنے لگے مولا

جس وقت یہ دیکھا

گودی میں اٹھاے ہوے پہلے سے تھی زہرا

عباس کا لاشہ۔۔۔