غازی کی شہادت سے سادات پہ کیا گزری
مولا کی کمر ٹوٹی زینب کی ردا اتری
عباس کا میداں میں گھوڑے سے اترنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
خیموں میں یتیموں کے پیالوں کا بکھرنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
شبیر کو غازی کی سنانی جو سنای
بے چین ہوے دشت میں ڈھونڈا کیےء بھای
مظلوم کی آنکھوں کا وہاں کام نہ کرنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔
سجاد پہ ظالم کے طمانچوں کی وہ بارش
معصوم سکینہ پہ طمانچوں کی وہ بارش
شمر کا وہ شام غریباں میں نہ ڈرنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔
رونے پہ کوئی ظلم تڑپنے پہ کوڑے
ہاتھوں میں رسن خون میں تر جسم کھلے سر
یہ قافلہ شبیر کی مقتل سے گزرنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔
تطہیر کی پروردہ کو گلیوں میں پھرنا
ہر شہر کے ہر موڑ پہ ہی عید منانا
اجڑے ہوؤں کو دیکھ کے لوگوں کا سنورنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔
کرنی پڑی بیمار کو تعمیل ہزاروں
بے آسرا سیدانیاں اور میل ہزاروں
اب تک بھی یتیموں کا کوئی زخم نہ بھرنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔
زینب پہ کھلی رہتی تھی بازار کی آنکھیں
روتی ہی رہی خون وہ بیمار کی آنکھیں
سجاد کا ہر روز میں سو بار کا مرنا
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔
معروف کبھی شوکت و فرحان نہ ہوتے
لفظوں پہ اگر شاہ مہربان نہ ہوتے
الفاظ میں ہوتا کبھی نوحے کا اثر نہ
شبیر سے پوچھو کبھی زینب سے خبر لو
عباس کا میداں میں۔۔۔