Kanz e Aza

عباس میرا مر گیا

A noha written by Anees Pehersari. Lyrics in Urdu.

عباس میرا مر گیا زینب زینب

شبیر دیتے تھے صدا زینب زینب


برپا کرو بہنا عزا بھائی ہوا ہم سے جدا

ہم ہو گئے بے آسرا کوہ مصیبت گر پڑا

زینب عباس میرا مر گیا


بازو ہوئے اس کے قلم کیسا ہوا ہے یہ ستم

تنہا ہوئے غربت میں ہم ماتم کرو زیر علم

زینب عباس میرا مر گیا


آتا علم کو دیکھ کر پوچھا چچا کو تھا مگر

در پر ہو ان کی منتظر اس کو نہ ہو اس کی خبر

زینب عباس میرا مر گیا


مر گئے اس کے چچا معلوم اس کو گر ہوا

بالی سکینہ بے بہا پیٹے گی سر کر کے بکا

زینب عباس میرا مر گیا


اکبر سے اے بہنا کہو جا کر چچی کو پرسہ دو

پوچھے ہمیں غمخوار جو کہہ دینا ہے ماتم میں وہ

زینب عباس میرا مر گیا


تنہا ہمیں اب جان کر کیا کچھ کریں گے اہل شر

برباد ہو گا گھر کا گھر کٹ جائے گا اب میرا سر

زینب عباس میرا مر گیا


کر لو انیس اس دم بکا آجائے جانے کب قضا

یاں وقت ایسا آگیا رونے پہ ہو ظلم و جفا

زینب عباس میرا مر گیا