محسوس کرے کوئی تو دل کانپ اٹھے گا
سیلاب غم و درد ہے روکے نہ رکے گا
خود کاتب تقدیر بصد درد لکھے گا
مقتل کی زمیں روے گی زندان کہے گا
پردیس ہے غربت ہے دربار کی تھکن ہے
عباس سا بھای ہے تو زینب سی بہن ہے
اس ثانیء زہرا ہے تو اک ثانیء حیدر
شبیر کا اک بھای ہے اور ایک ہے خواہر
ہے بوڑھے علی بھائی بہن رشک چمن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
اک ضامن چادر ہے سبھی اہلِ حرم کا
اور ایک کی ردا دھوپ میں سایہ ہے علم کا
ایک ڈھارس شبیر ہے ایک قلب حسن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
دونوں نے وفاؤں کا بھرم ایسا رکھا ہے
یہ حکم کا پابند وہ پابند حیا ہے
اک تشنہء پیکار ہے اک تشنہ دہاں ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
دونوں ہی علمدار وفا ہیں سر میداں
یہ عصر سے پہلے وہ پس شام غریباں
کانپا ہوا سہمہ ہوا دونوں ہی سے رن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
اک مجلس و ماتم کی بنا ڈالنے والی
اک بعد شہادت بھی ہے میدان کا غازی
اک ہے بنی ہاشم کا قمر ایک کرن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
بازو تھے بندھے سر تھا کھلا جب کہ بہن کا
بے بازو علمدار تھا محتاج کفن کا
دونوں کے کلیجوں میں مسلسل یہ چھبھن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
وہ بر سرِ نیزہ تھا یہ کانٹوں پہ رواں تھی
سر اسکا گرا نیزے سے یہ محوِ فغاں تھی
یہ خون کی تصویر ہے رشتوں کی لگن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
عباس کی اک آنکھ میں جب تیر چھبھا تھا
دل تھام کے زینب نے بصد درد کہا تھا
مجبور ہوں بھیا میرے ہاتھوں میں رسن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔
ریحان و رضا زینب و غازی کی دعا ہے
واللہ یہ شہزادی سکینہ کی عطا ہے
اس نوحے میں تاعید شہنشاہِ زمن ہے
پردیس ہے غربت ہے۔۔۔