عاشور کی شب ہے حشر بپا
معصوم سکینہ سو جاؤ
رو رو کے نہ مجھکو تڑپاو
اے بالی سکینہ سو جاؤ
منہ اشکوں سے دھوتی ہے کوی
میدان میں روتی ہے کوی
یہ گریہء زہرا کی ہے صدا
معصوم سکینہ سو جاؤ
عاشور کی شب ہے۔۔۔
آغوش میں مادر کے لیٹو
اور باپ کے سینے سو بھولو
کرتے ہیں عبادت شاہ ہدا
معصوم سکینہ سو جاؤ
عاشور کی شب ہے۔۔۔
کل کوئی نہ ہوگا اے بی بی
انصار ہے باہر اب سب ہی
دیتے ہیں تلایا آج چچا
معصوم سکینہ سو جاؤ
عاشور کی شب ہے۔۔۔
سرور کی شہادت کل ہوگی
سب اہلِ حرم ہونگے قیدی
کل سے نہ ملے گا چین زرا
معصوم سکینہ سو جاؤ
عاشور کی شب ہے۔۔۔
پانی کا نہیں خطرہ بی بی
کوزے ہیں پڑے سب ہی خالی
ننھا سا ہے اصغر بھی پیاسا
معصوم سکینہ سو جاؤ
عاشور کی شب ہے۔۔۔
بیوؤں کی مدد اب کون کرے
عباس نہیں اکبر بھی نہیں
بیمار بھی ہے بے آب و دوا
معصوم سکینہ سو جاؤ
عاشور کی شب ہے۔۔۔