عابد اٹھا رہے ہیں اپنی بہن کا لاشہ
زندان شام میں اب اک حشر سا ہے برپا
گودی ہے جسکی سونی اجڑا سہاگ جسکا
کربل میں سو رہا ہو جس ماں کا جھولے والا
اس ماں کے دل کو کیسے دیگا کوئی دلاسہ
---عابد اٹھا رہے ہیں
عباس کی بھتیجی پیہم طمانچے کھا کے
آی تھی کربلا سے ظلم و ستم اٹھا کے
خاموش ہوگیء کیوں روداد غم سنا کے
---عابد اٹھا رہے ہیں
بابا کو یاد کرکے رونے بھی وہ نہ پای
سینہ کہاں سے ملتا سونے بھی وہ نہ پای
زخموں سے آنسوؤں کو دھونے بھی وہ نہ پای
---عابد اٹھا رہے ہیں
رخسار نیل گوں ہے کرتہ پھٹا ہوا ہے
کانوں سے خوں ہے جاری زخموں کا سلسلہ ہے
ہر ناز اٹھانے والا کربل میں سو رہا ہے
---عابد اٹھا رہے ہیں
بیمار کربلا پر ٹوٹی نیء مصیبت
ہوتی ہے اب سکینہ أہل حرم سے رخصت
زنداں میں بن رہی ہے ننھی سی ایک تربت
---عابد اٹھا رہے ہیں
اک آخری وصیت بھائی سے اس نے کی تھی
لیکن وصیت اسکی پوری نہ ہونے پای
زنداں میں ہی رشید اب تربت بنے گی اسکی
---عابد اٹھا رہے ہیں