صُغریٰ نے کہا ہائے برادر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے
بیمار بہن اُن کو کہاں ڈھونڈنے جائے
اکبر نہیں آئے
کیا جانیئے کس بات پہ وہ مجھ سے خفا ہے
نظروں سے یہ نیہاں ہے
یوں گھر سے گئے لوٹ کہ پھر گھر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
دم آنکھوں میں اٹکا ہے نظر در پہ گڑھی ہے
مرنے کی گھڑی ہے
کیا جانیئے اب قبر میری کون بنائے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
جس راہ سے آنے کی خبر دے کے گئے تھے
سو وعدے کئے تھے
بیٹھی ہوں اُسی راہ پہ میں آس لگائے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
بھائی جو نہیں پاس تو پھر کون ہے میرا
ہر سو ہے اندھیرا
ہے کون میری قبر پہ جو شمع جلائے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔