صل اللہ علیک یا فاطمہ
آنسوں میرے دیتے ہیں تم کو صدا بی بی
بے چین دل ہے میرا بی بی
قدموں میں دیدو جگہ بی بی
مرضی ہے درکار یا مرضیہ
دیدو مجھے فرش غم کا صلہ
شبیر کا تم کو ہے واسطہ
سن لو میرے آنسوؤں کی صدا
صل اللہ علیک یا فاطمہ
یا سیدہ مشکل کشا ہو یا علی کی تم
ہو حال دل کا سمجھتی تم
فریاد سن لو ہماری تم
کر دیجیۓ ہم پہ اپنا کرم
دل میں رہے بس حسینی غم
سب دور ہو جاے رنج و الم
ٹوٹے دلوں کا تم ہی آسرا
صل اللہ علیک یا فاطمہ
یا فاطمہ چادر کا ہم پہ کرو سایہ
ہے درد و غم نے مجھے کھایا
در پہ تمہارے چلا آیا
اللہ اکبر یہ تیری ردا
دیتی رہی مصطفیٰ کو شفا
ہم پر بھی نظر کرم ہو زرا
کر دیجیۓ درد و غم کی دوا
صل اللہ علیک یا فاطمہ
ہم کو ملا جو کچھ وہ تیری بدولت ہے
ہو ماتمی میری قسمت ہے
ہم پر تیری یہ عنایت ہے
الحمدللہ ہے تیرا کرم
کہہ لاے جاتے ہیں حسینی ہم
شبیر کا دل میں بسا ہے غم
ہم ہے عزادار تیری دعا
صل اللہ علیک یا فاطمہ
دل پھٹ گیا یاد آیا پہلو تیرا بی بی
در جلتا تم پہ گرا بی بی
کس طرح تم نے سہا بی بی
محسن تمہارا نہ زندہ رہا
باغ فدک تم سے چھینا گیا
ہر ظلم امت کا تم نے سہا
لیکن ولایت کو زندہ رکھا
صل اللہ علیک یا فاطمہ
کربوبلا میں بس لٹا ہے تیرا ہی گھر
پیاسا رہا ہے تیرا سرور
بے آسرا تھی تیری دختر
جس وقت چھنتی تھی سر سے ردا
اکبر نہ قاسم نہ عباس تھا
رو رو کے دیتی رہی وہ صدا
یا زہرا یا زہرا یا زہرا
صل اللہ علیک یا فاطمہ
ہے منتظر زیشان اور تیرا تاہا
آ جاے جلد تیرا بیٹا
دیکھے تعمیر تیرا روضہ
ہو جاے اب جلد ان کا ظہور
اب ہم نہ رہ پاےنگے ان سے دور
اے بی بی دل میرا غم سے چور
سانسوں کا رک جاے نہ سلسلہ
صل اللہ علیک یا فاطمہ