صلہ مداح کو یہ مدحت حیدر سے ملتا ہے
کہ جنت میں اسے گھر مصطفیٰ کے گھر سے ملتا ہے
فقط آل نبی ہے ممبہء الطاف ربانی
جسے جو فیض ملتا ہے انہیں کے در سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔
وہ برحق جانشیں ہے اور پسندیدہ محارج ہے
جسے ہجرت کا بستر مرضیء داور سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔
رسالت کی ردا فرش نبی اخلاص کا تکیہ
وہی پاتا ہے طینت میں جو پیغمبر سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔
مےء توحید پینا ہے چلو میخانہء خم میں
وہاں جام ولایت ثاقیء کوثر سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔
سر شبیر کو نوک سناں پر دیکھنے والے
پکار اٹھے یہ سر تو مصطفیٰ کے سر سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔
علی اصغر کے لاشے پر جھکے ہیں اس طرح سرور
کوئی سجدے میں جیسے خالق اکبر سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔
یہ دیوانہ ہے دیوانہ ولاے آل احمد کا
یہی کہتا ہے جو با معرفت جوہر سے ملتا ہے
صلہ مداح کو یہ۔۔۔