شبیر تو نے ایسے بھی درد و علم سہے
ان کا دہر میں سامنا مرسل نہ کر سکے
مقتول تجھ سا دنیا میں گزرا نہیں کوئی
خود قتل کر کے جس کو ہے قاتل بھی رو پڑے
شبیر تو نے ایسے۔۔۔
زینب پہ بیکسی کی قیامت گزر گئی
عباس تیرے قاتل خیموں میں جب گھسے
شبیر تو نے ایسے۔۔۔
کتنی غریب ہو گیء علی کی بہو رباب
سب ختم جس کے رشتے ہیں ایک پل میں ہو گئے
شبیر تو نے ایسے۔۔۔
زیارت میں میرے بارہویں ہادی کا ہے سلام
ان بی بیوں پہ جن کے تھے بالوں میں منہ چھپے
شبیر تو نے ایسے۔۔۔
ان کی امیر دنیا میں کوئی نہیں مثال
راہ خدا میں جن کے ہیں نیزوں پہ سر چڑھے
شبیر تو نے ایسے۔۔۔