Kanz e Aza

شام کے بڑھتے ہوئے

A noha. Lyrics in Urdu.

مُصیبت کی گھڑی اور شام کے بڑھتے ہوئے سائے

تڑپتی رہ گئی ماں اور علی اکبر نہیں آئے

مُصیبت کی گھڑی


گزر جانا ہی لکھا ہے جوانی میں اگر یا رب

گزرنے سے علی اکبر کے پہلے ماں گزر جاتی

مُصیبت کی گھڑی


وہی اندازہ کر سکتا ہے دردِ قلبِ لیلٰی کا

نظر کے سامنے جس کے جواں بیٹا سِناں کھائے

مُصیبت کی گھڑی


جواں کی لاش پیری میں اُٹھانا اک قیامت ہے

یہ دن اللہ دُنیا میں کسی کو بھی نہ دکھلائے

مُصیبت کی گھڑی


سنبھل کر کھینچیئے گا قلبِ اکبر سے سِناں مولا

اُلجھ کر نوکِ نیزہ میں جگر باہر نہ آ جائے

مُصیبت کی گھڑی


زمیں تھرا گئی اکبر کا لاشہ رکھ کہ ریتی پر

حُسین ابنِ علی جب شکر کا سجدہ بجا لائے

مُصیبت کی گھڑی


زے سر تا پائوں زخمی ہو گیا لختِ دلِ زہرا

لعینوں نے تنِ سرور پہ اتنے تیر برسائے

مُصیبت کی گھڑی


میں ذاکر ہوں حُسین ابنِ علی کا یہ دُعا کیجیئے

شرف یہ نسل سے میری قیامت تک نہیں جائے

مُصیبت کی گھڑی