Kanz e Aza

سکینہ کا لاشہ

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

انا للہ انا للہ


چلے آؤ عباس دینے کو کاندھا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ


قیامت ہے زندان میں آج برپا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ


ہے دستور یہ پردے داروں کے گھر کا

یہ بیٹی کا لاشہ ہے شب میں اٹھے گا

ستاروں سے کہہ دو کہ کردے اندھیرا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


فلک ہل رہا ہے زمین کانپتی ہے

لبوں پر مسافر کے ناد علی ہے

امامت کے ہاتھوں میں ہوتا ہے لرزا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


گلے سے لگالے بدن کو اٹھالے

جنازے کو سجاد کیسے سنبھالے

ہے دھیان اس کی ٹوٹی ہوئ پسلیوں کا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


دعا کر رہی تھی مسلسل قضاء کی

بڑی آرزو تھی اسے کربلا کی

چلی اپنے بابا سے ملنے کو دکھیا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


وہ کہتی تھی کب گھر کو جاے نگے بھای

یہ حسرت قضاء بھی مٹانے نہ پای

مدینے کی جانب ہے دکھیا کا چہرہ

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


اسے کیا خبر تھی کہ ایسے لٹے گی

نہ بیٹا رہے گا نہ بیٹی رہے گی

نکل جاے دم ہی نہ اصغر کی ماں کا

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


وطن میں غریب الوطن وہ علی تھا

ہے پردیس میں یہ علی بے سہارا

اٹھایا تھا حیدر نے زہرا کا لاشہ

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔


تکلم یہ میت ہے بے کس بہن کی

کمر جھک رہی ہے غریب الوطن ہے

بہتر جنازوں سے بھاری جنازہ

اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ

چلے آؤ عباس۔۔۔